0
Sunday 19 Apr 2015 23:20

پاکستان اور چین مشترکہ دوستی ریڈیو چینل قائم کریں گے

پاکستان اور چین مشترکہ دوستی ریڈیو چینل قائم کریں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک ریڈیو چینل قائم کریں گے۔ چینل کا نام پی بی سی، سی آر آئی ایف ایم 98 - دوستی چینل ہو گا، جس کا باضابطہ افتتاح چین کے صدر کے دورے موقع پر کیا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے وائس ڈائریکٹر جنرل JIA JIXUNG کی قیادت میں چینی وفد نے منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے ہفتے کو نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا اور ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل عمران گردیزی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام اس انداز میں ترتیب دئیے جائیں گے جس سے عوامی سطح پر دوستی کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ اس مقصد کے لئے تین کلوواٹ کے ایف ایم ٹرانسمیٹرز اسلام آباد اور کراچی میں نصب کر دیئے گئے ہیں۔ دوستی چینل ریڈیوپاکستان اور چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل مشترکہ طور پر چلائیں گے۔ چینل کی نشریات کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے ہو گا یہ نشریات صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک جاری رہیں گی۔ چینی وفد نے مختلف سٹوڈیوز کا دورہ بھی کیا اور تکنیکی سٹاف کی صلاحیتوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 455494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش