0
Sunday 19 Apr 2015 23:21

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 میں نالے سے نوجوان کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 میں نالے سے نوجوان کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 میں کچی آبادی سے ملحقہ نالے سے نوجوان کی ہتھکڑی لگی لاش ملی ہے۔ سیکٹر آئی 9 میں پولیس اسٹیشن سے ملحقہ نالے سے اہل علاقہ نے نوجوان کی لاش نکالی ہے جس کے ہاتھ ہتھکڑی سے بندھے ہوئے تھے۔ لاش نکالنے کے بعد متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے متوفی کے ہاتھوں سے ہتھکڑی نکالنے کی کوشش کی تاہم اہل علاقہ نے پولیس اہلکاروں کو لاش کو ہاتھ لگانے سے روک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نالے سے ملنے والی لاش چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فرمان عرف گورا کے نام سے کی گئی ہے جس نے پولیس حراست سے فرار ہونے کے لئے نالے میں چھلانگ لگائی تھی تاہم وہ وہاں سے نکلنے میں ناکام ہوگیا اور ڈوب کر اس کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کا تبادلہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب مرنے والے نوجوان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کا عزیز ڈوب کر نہیں بلکہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوا ہے جسے چھپانے کے لئے پولیس نے اس کی لاش نالے میں پھینکی ہے، اس لئے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 455498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش