QR CodeQR Code

حیدرآباد میں ریلوےٹریک دھماکے سے تباہ

20 Apr 2015 09:05

اسلام ٹائمز: بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھا جسے ریلوےلائن پر نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں 500 گرام کےقریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ حسین آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے ٹرینیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہو گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھا جسے ریلوےلائن پر نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں 500 گرام کےقریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کر دی گئی اور تمام ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 455544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455544/حیدرا-باد-میں-ریلوےٹریک-دھماکے-سے-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org