QR CodeQR Code

مظلوم یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے بمباری نے آل سعود کی اسلام دشمنی ثابت کر دی، علامہ سبطین حسینی

20 Apr 2015 10:53

اسلام ٹائمز: جاری مذمتی بیان میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے نے کہا کہ یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بین الاقوامی قوتیں اور انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں، یہ بھی ایک سوال ہے۔


اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ  مظلوم و نہتے عوام پر آل سعود حکومت کی کیمیائی بمباری نے صدام کی سفاکانہ درندگی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ یمن میں قانونی حکومت کے قیام کی آڑ میں مداخلت نے جہاں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کیں وہاں آل سعود نے آل یہود سے ملکر عالم اسلام کو بھی مشکل میں ڈالا۔  اسلامی ممالک کے وسائل و قوت کا بیجا ضائع ہونا اور یمن کے مظلوم عوام پر بہیمانہ تشدد و بربریت نے آل سعود کی اسلام دشمنی ثابت کر دی ہے۔  یمن میں مداخلت کی حمایت آل سعود  کے لئے نیا افغانستان جنم دے گی۔ اور یہ آل سعود کی شاہانہ و ظالمانہ حکومت کا آخری دور ثابت ہوگا۔  کامیابی یمنی عوام کا مقدر ہے اور انہوں نے فتح یاب ہونا ہے۔ یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بین الاقوامی قوتیں اور انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں ، یہ بھی ایک سوال ہے۔  چونکہ یہ مداخلت اور بربریت امریکی ایماء پر ہو رہی ہے اس لئے وہاں کے مظالم پر دنیا خاموش ہے ۔ لیکن تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ فتح ہمیشہ مظلومیت کی ہوتی ہے ۔ آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ڈی آئی خان کے مومنین کی وحدت اور خدمت نیز سیاسی و ملی تشخص کے علاوہ وہاں کے عوامی حقوق کے حصول کے لئے  بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے، البتہ حکمت و تدبیر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر  وہ اقدام کریں گے جس میں ملی و سیاسی و قومی حقوق کا تحفظ ہو۔


خبر کا کوڈ: 455572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455572/مظلوم-یمنی-عوام-پر-کیمیائی-ہتھیاروں-سے-بمباری-نے-ا-ل-سعود-کی-اسلام-دشمنی-ثابت-کر-دی-علامہ-سبطین-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org