0
Sunday 19 Apr 2015 15:12
ملت ایران کسی بھی حملے کیصورت میں مکمل اور بھرپور انداز میں اپنا دفاع کریگی

ایران کبھی بھی علاقے اور ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ نہیں تھا اور نہ کبھی بنے گا، سید علی خامنہ ای

ایران کبھی بھی علاقے اور ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ نہیں تھا اور نہ کبھی بنے گا، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی علاقے اور ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ نہیں تھا اور نہ کبھی بنے گا لیکن وہ اپنے اوپر ہونے والے ہر حملے کا بھرپور جواب دے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اتوار کی صبح تہران میں مسلح افواج کے کمانڈروں، فوجیوں اور شہداء کے اہل خانہ سے خطاب میں کہا کہ دنیا کی بہت سی افواج فتح یا شکست کے مواقع پر عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی پابندی نہیں کرتیں اور اس کا واضح نمونہ دنیا کی بڑی طاقتیں بالخصوص امریکہ ہے کہ جو عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کو خاطر میں نہیں لاتا اور ہر طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے یمن کے واقعات، غزہ اور لبنان کی جنگ کو عالمی قوانین پر کاربند نہ رہنے کا نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسلامی قوانین اور اصولوں کی پابند ہیں اور چاہے کامیابی کی منزل ہی کیوں نہ ہو وہ کبھی بھی سرکشی نہیں کرتیں اور خطرے کے موقع پر ممنوعہ طریقے اور وسائل کے استعمال سے گریز کرتی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کی شرمناک دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مدمقابل نے کچھ دنوں خاموشی اختیار کرنے کے بعد حال ہی میں دوبارہ ہمارے خلاف تمام آپشن کھلے ہونے کی بات کی ہے، وہ ایک طرف تو اس طرح بڑے بول بولتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دفاعی شعبے میں اپنی ترقی و پیشرفت روک دینی چاہیے جو کہ ایک احمقانہ بات ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ایران کبھی بھی ان احمقانہ باتوں کو تسلیم نہیں کرے گا اور ملت ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا جائے تو وہ مکمل اور بھرپور طرح سے اپنا دفاع کرے گی اور بند مٹھی کی طرح مضبوط اتحاد کے ساتھ غیر منطقی جارح دشمن کے مقابل ڈٹ جائے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ، یورپی ممالک اور ان کے پٹھو ممالک کی جانب سے اس افسانے کے گھڑے جانے کی طرف کہ ایران ایٹم بم حاصل کرنا چاہتا ہے، جو ایک خطرہ شمار ہوتا ہے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے اور دنیا کے لئے آج سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور صیہونی حکومت ہے، جو بغیر کسی روک ٹوک کے انسانی اور دینی اصولوں اور اقدار کو روندتے ہوئے جہاں چاہتے ہیں مداحلت کرتے ہیں اور قتل عام شروع کر دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 455652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش