QR CodeQR Code

بنوں،پولیس وین پر خودکش حملہ،اہلکار اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

30 Nov 2010 13:13

اسلام ٹائمز:پولیس کے مطابق میلاد پارک کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل کے آتے ہی خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار،ایک بچہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے


 بنوں:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بنوں میں پولیس وین پر خودکش حملے میں پولیس اہلکار اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق میلاد پارک کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل کے آتے ہی خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار،ایک بچہ سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے،حملے میں خاتون سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے،جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ دو شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق بنوں میں خودکش دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔خودکش دھماکہ بنوں میں سٹی تھانے کے قریب ہوا،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا،جس میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 45577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45577/بنوں-پولیس-وین-پر-خودکش-حملہ-اہلکار-اور-بچے-سمیت-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org