0
Tuesday 21 Apr 2015 11:09

ایرانی خواتین کا دو رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورہ پر

ایرانی خواتین کا دو رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورہ پر
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم خواتین اور حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کے ولادت کے بابرکت موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کا دو رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورہ پر ہے۔ وفد میں محترمہ فضہ سادات حسینی اور محترمہ نفیسہ بلندیان شامل ہیں، گزشتہ دنوں وفد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کے شعبہ ویمن اسٹڈیز کی سربراہ محترمہ رفعت حق و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر ایران میں خواتین کا مقام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے مطابق مذکورہ وفد نے امام الصادق (ع) کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے بھی خطاب کیا۔ سیمینار جامعۃ الزہراء، اسلام آباد اور ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 455782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش