0
Tuesday 21 Apr 2015 11:13

پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لے کر آیا ہوں، شی جن پنگ

پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لے کر آیا ہوں، شی جن پنگ
اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ کچھ دیر پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے پارلیمنٹ پہنچے جہاں ان کا انتہائی پر تپاک انداز سے خوش آمدید کہا گیا۔ چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی عوام کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں، پاکستان آنا میرے لیے بھائی کے گھر آنے جیسا ہے، پاکستان میرے لیے دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا اچھا دوست ،اچھا ہمسایہ اور اچھا بھائی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے میں اور میرا وفد بہت متاثر ہوا ہے۔

دونوں ممالک کی دوستی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں چین کے لیے راستہ کھولا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب چین دنیا میں بالکل تنہا تھا، پاکستان پہلا اسلامی ملک تھا جس نے چین سے سیاسی تعلقات استوار کیے۔ صدر شی نے یہ بھی بتایا کہ چین میں قدرتی آفات آئیں تو پاکستان نے ساتھ دیا۔ چین سے پاکستان تک شاہراہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم دو تہذیبوں کےدرمیان بندھن ہے، پاکستان کے لیے ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کی جانب پیش قدمی کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔

صدر شی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے یمن میں پھنسے 8 چینی طالب علموں کو بحفاظت نکالا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور امن پر مبنی خارجہ پالیسی ہمار نصب العین ہے، 1930میں علامہ اقبال نےکہا تھا کہ چین ایک عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔ صدر شی جن پنگ کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خؤرشید شاہ نے چین کے صدر کا دورے پر شکریہ ادا کیا۔  خورشید شاہ نے کہا کہ 1970 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے حوالے سے جو خارجہ پالیسی کے اصول طے کیے طے وہ آج تک برقرار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 455788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش