QR CodeQR Code

داعش کی تشکیل کا منصوبہ صدام کے انٹیلی جنس افسر نے بنایا، جرمن اخبار

21 Apr 2015 17:36

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق کرنل سمیر الخلیفاوی کے منصوبے کے تحت داعش کو شمالی شام پر قبضہ کرنا تھا۔ کرنل سمیر کو باغیوں نے 2014 میں قتل کر دیا تھا اور ان کی دستاویزات باغیوں کے ہاتھ لگیں، جن سے اس منصوبے کا انکشاف ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ برلن سے شائع ہونے والے جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بعض انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل کا منصوبہ سابق عراقی صدر صدام حسین کے ایک انٹیلی جنس افسر نے تیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کرنل سمیر الخلیفاوی کے منصوبے کے تحت داعش کو شمالی شام پر قبضہ کرنا تھا۔ کرنل سمیر کو باغیوں نے 2014 میں قتل کر دیا تھا اور ان کی دستاویزات باغیوں کے ہاتھ لگیں، جن سے اس منصوبے کا انکشاف ہوا۔ دستاویزات میں کرنل سمیر کے ہاتھوں سے تیار کردہ نقشے اور چارٹس بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 455840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455840/داعش-کی-تشکیل-کا-منصوبہ-صدام-کے-انٹیلی-جنس-افسر-نے-بنایا-جرمن-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org