0
Tuesday 21 Apr 2015 23:29

چینی صدر ژی چن پنگ کے دورہ پاکستان سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا، علامہ ساجد نقوی

چینی صدر ژی چن پنگ کے دورہ پاکستان سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے چینی صدر ژی چن پنگ کے دو روزہ دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی صدر ژی چن پنگ کے دو روزہ دورے کے اختتام پر اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے، دونوں ممالک نے ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر ثابت کردیا کہ یہ دوستی لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چینی صدر ژی چن پنگ کے دورہ پاکستان سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو جگایا اور امت مسلمہ کی توجہ اس کے اصل فریضہ کی جانب مرکوز کرائی، لیکن قیام پاکستان کے بعد افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے افکار اقبال پر عمل پیرا ہونے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہے، ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، عام کاشتکار، کسان سے لے کر بزنس مین تک سب پریشان حال ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔ ایسے حالات میں اگر ہم آج بھی ڈاکٹر علامہ اقبال کے افکار پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہوجائیں تو وہ دن دور نہیں جب نہ صرف ملک مستحکم ہوگا بلکہ پاکستان ترقی یافتوں ملکوں کی صف میں شامل ہوجائیگا۔
خبر کا کوڈ : 455880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش