0
Tuesday 21 Apr 2015 23:40

کراچی، این اے 246 ضمنی الیکشن میں تینوں بڑے امیدوار اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

کراچی، این اے 246 ضمنی الیکشن میں تینوں بڑے امیدوار اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں تینوں بڑے امیدوار اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل کا ووٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 حیدرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 250 میں درج ہے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا ووٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 ڈیفنس کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 میں درج ہے، اسی طرح جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم بھی مذکورہ حلقے کے ووٹر نہیں ہیں، ان کا ووٹ بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 455908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش