QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، صدہ میں پولیٹیکل ایجنٹ کی گرلز سکول کی افتتاح

22 Apr 2015 12:19

اسلام ٹائمز: سکول کا افتتاح کرنے کے بعد پولیٹکل ایجنٹ نے دعا کرائی اور سکول کے ننھے اور پیاروں بچوں سے گھل مل گئے، اہلِ علاقہ نے امجد علی خان کو کرم ایجنسی کیلئے اللہ کی طرف سے ایک انعام قرار دیا اور ان کی ترقیوں کیلئے دعا کیں


اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم ایجنسی کے تحصیل صدہ میں گرلز سکولوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے صدہ میں پولیٹکل ایجنٹ کرم کے ہدایات اور تعاون سے پولیٹکل ایجنٹ گرلز پبلک سکول صدہ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر پولیٹکل ایجنٹ کرم امجد علی خان کے ہمراہ ممبر ساجد حسین طوری، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹس فضل قادر و رحیم اللہ اور تحصیلدار علیزئی محمد ریاض خان بھی موجود تھے۔ سکول کا افتتاح کرنے کے بعد پولیٹکل ایجنٹ نے دعا کرائی اور سکول کے ننھے اور پیاروں بچوں سے گھل مل گئے، اہلِ علاقہ نے امجد علی خان کو کرم ایجنسی کیلئے اللہ کی طرف سے ایک انعام قرار دیا اور ان کی ترقیوں کیلئے دعا کیں.


خبر کا کوڈ: 455980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/455980/کرم-ایجنسی-صدہ-میں-پولیٹیکل-ایجنٹ-کی-گرلز-سکول-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org