0
Wednesday 22 Apr 2015 18:19

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلا ک جب کہ 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل میرعلی کی کجھوری چیک پوسٹ پر ہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا، س دوران انہوں نے راکٹ بھی داغے جس کے باعث 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے حملے پر فوری جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب پشاور پولیس نے خیبرایجنسی سے متصل علاقے ریگی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئے اسلحے میں 5 ایس ایم جی، 1 ایل ایم جی، 7 رائفل، 8 پستول، 1 مارٹرگولہ اور ۲دستی بم بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 456022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش