0
Wednesday 22 Apr 2015 23:43

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 16 ملزمان کا چالان عدالت میں منظور کرلیا

نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 16 ملزمان کا چالان عدالت میں منظور کرلیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں سولہ ملزمان کے چالان عدالت میں منظور ہونے کے بعد باقاعدہ سماعت کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائن زیرو سے گرفتار سولہ ملزمان کے مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام ہے، پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، عدالت نے ملزمان کا چالان منظور کرکے مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا حکم دیا گیا۔ ملزمان میں عامر سرکٹا، فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، رشید احمد، عبدالقادر ہنگورو، ندیم احمد، امتیاز احمد، عامر رضا، رضوان علی، توفیق، فیضان، ساجد، نعمان، آصف اور حسیب الرحیم شامل ہیں۔ ملزمان کو گیارہ مارچ 2015ء کو نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 456073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش