0
Wednesday 22 Apr 2015 23:51
خدشہ ہے مجھے بھی میر مرتضیٰ کی طرح قتل کر دیا جائیگا

مجھے یا اہل خانہ کو کچھ بھی ہوا تو آصف زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہونگے، ذوالفقار مرزا

مجھے یا اہل خانہ کو کچھ بھی ہوا تو آصف زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہونگے، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، مجھے یا اہل خانہ کی جان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور فریال تالپور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ذوالفقار مرزا نے کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے، خط کے متن کے مطابق ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ میری اور میری فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، میری اور فیملی سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مجھے یا میرے اہل خانہ کو کچھ بھی ہوا تو آصف زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہونگے، بیگم سے بھی پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے، خدشہ ہے مجھے بھی میر مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کر دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 456075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش