QR CodeQR Code

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق

23 Apr 2015 00:10

اسلام ٹائمز: بہارہ کہو کے علاقے میں سینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب، کیانی روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے قتل کردیآ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ بہارہ کہوں میں سینیٹ کے سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے قریب کیانی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کانسٹیبل پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے کانسٹیبل کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 456079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456079/نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-وفاقی-دارالحکومت-میں-پولیس-کانسٹیبل-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org