0
Thursday 23 Apr 2015 09:33

پشاور کے سکول میں بچوں کا زمین سے محبت کا اظہار

پشاور کے سکول میں بچوں کا زمین سے محبت کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ ہم زمین پر رہتے ہیں لیکن اس کو پہنچنے والے نقصان کا دھیان نہیں رکھتے۔ اس زمین کو کیسے بچایا جا سکتا ہے کا پیغام بڑوں کی بجائے اب بچے بھی دیتے ہیں۔ پشاور کے ایک مقامی اسکول کے ننھے بچوں نے یہی درس دیا۔ نجی سکول کے ننھے بچوں نے ارتھ ڈے کے موقع پر پرندوں، جنگلی حیات اور پودوں کے روپ دھار کر پیام دیا کہ زمین کو مصنوعی تخلیقات سے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اور وہ صرف سادہ طرز زندگی اپنائے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ان غیر نصابی سرگرمیوں کا مقصد تفریح کے ساتھ بچوں کو آسان انداز میں بڑے مسائل کے بارے میں آگاہ کرنا ہیں۔ ارتھ ڈے کے موقع پر بچوں کو پینٹنگ اور عملی طور پر یہ سکھایا گیا کہ کیسے اپنے ارد گرد کے ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے.
خبر کا کوڈ : 456112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش