0
Thursday 23 Apr 2015 12:16

جھنگ میں ٹرک مکان میں جا گھسا، 7 بچے جاں بحق، 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

جھنگ میں ٹرک مکان میں جا گھسا، 7 بچے جاں بحق، 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر جھنگ میں رنگ روڈ پر پنڈی محلہ کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر مکان میں جا گھسا، جس کے نتیجے میں 7 بہن بھائی جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میں رنگ روڈ پر پنڈی محلہ کے قریب سبزی سے بھرا ہوا ٹرک بے قابو ہو کر مکان میں جا گھسا، جس کے نتیجے میں 7 بہن بھائی جاں بحق جب کہ 2 بچے اور والدین زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی اور کرین کے ذریعے مکان کا ملبہ ہٹا کر لاشوں کو نکالا گیا جب کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس المناک حادثے کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور جہاں بچوں کا والد غم سے نڈھال ہے تو وہیں ماں اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کھونے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے، جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 456153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش