0
Thursday 23 Apr 2015 18:16

تعلیم کے میدان میں پاکستان جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے پیچھے

تعلیم کے میدان میں پاکستان جنوبی ایشیا کے ممالک میں سب سے پیچھے
اسلام ٹائمز۔ ثقافت اور تعلیم سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق 54 لاکھ پاکستانی بچے اسکول نہیں جاتے اور جو جاتے ہیں ان کی بہت کم تعداد دسویں جماعت تک پہنچ پاتی ہے۔ پاکستان میں تعلیم کے بارے میں گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی یونیسکو کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پاکستان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے پرائمری اسکولوں میں بھرتیوں کا نتاسب بہتر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان 2015 تک کے زیادہ تر تعلیمی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یونیسکو کی یہ رپورٹ ’’سب کے لیے تعلیم‘‘ کے موضوع پر گزشتہ 15سال سے شائع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت، ایران اور نیپال نے اس سلسلے میں خاصی پیش رفت دکھائی ہے تاہم بچوں کی بڑی تعداد اسکول چھوڑ دیتی ہے اور تعلیم کا معیار بہت خراب ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2014 میں بلوچستان کے پانچویں جماعت کے 33 فیصد بچے اردو اور مقامی زبانوں میں کہانی پڑھ سکتے تھے جبکہ صوبہ پنجاب میں یہی تعداد 63 فیصد تھی۔ نصابی کتابوں میں بھی جنسی تعصب واضح ہے جس کی کئی وجوہ ہیں ’’نصاب کی اصلاح اور کتابیں شائع کرنے والے ادارے اس تعصب کو ختم کرنے کیخلاف مزاحمت کرتے ہیں جبکہ اصلاحات کوسیاسی ترجیح نہیں دی جاتی اورنہ ہی انھیں عوامی تعاون حاصل ہے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 456217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش