0
Thursday 23 Apr 2015 21:30

بس اڈوں کی منتقلی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بس اڈوں کی منتقلی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک عوام کا مفاد مقدم اور ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔ عوام کے مفاد پر نہ کوئی دباؤ قبول کریں گے اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا۔ ہڑتال کرنا سب کا حق ہے۔ لیکن کوئی بھی ایسا عمل کرنا جس سے عوام کو تکلیف پہنچے ہرگز قابل برداشت نہیں۔ حکومت نے شہر سے بس اڈوں اور ٹرمینلز کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ شہر صوبہ اور یہاں کے لوگ ہم سب کے ہیں اور انکے مسائل کا حل بھی ہماری مشترکہ زمہ داری ہے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کیجانب سے پیش کئے گئے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلٰی نے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ یہ کمیٹی ہزار گنجی بس اڈوں کا دورہ کرے گی اور وہاں پر موجود سہولتوں کا جائزہ لیکر تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں بعض اوقات سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور مصلحت پسندی نہیں کی جاتی۔ کوئٹہ کے شہری کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ جن میں ٹریفک کی خراب صورتحال، ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔ حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن ان مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 456229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش