QR CodeQR Code

بلتستان کے قوم پرست رہنما سید حیدر شاہ رضوی انتقال کر گئے

24 Apr 2015 01:03

اسلام ٹائمز: مرحوم کے خلاف 51 مقدمات قائم کئے گئے تھے ان میں بغاوت کا مقدمہ بھی شامل تھا، تاہم بغاوت کے مقدمے میں مرحوم عدالت سے باعزت بری ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے معروف قوم پرست رہنماء آغا سید حیدر شاہ رضوی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم گزشتہ کئی عرصے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں چند ماہ قبل علاج کےلئے کراچی لے جایا گیا تھا کافی عرصے تک وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے چند روز پہلے انہیں کراچی سے اسکردو لایا گیا جہاں وہ ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسکردو میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی عمر 45 سال تھی، سید حیدر شاہ رضوی کے جسد خاکی کو مسجد قبازردیہ سے بہت بڑے جلوس کی شکل میں یادگار چوک لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے معروف قوم پرست رہنماء سید حیدر شاہ رضوی کی نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور سید حیدر شاہ رضوی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ سید حیدر شاہ رضو ی نے اپنی پوری زندگی گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے وقف کر دی، حقوق کی جنگ میں وہ کئی مرتبہ جیل گئے گلگت، اسکردو اور چلاس جیل میں مرحوم نے صعوبتیں برداشت کیں تاہم حق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کی۔ مرحوم کے خلاف 51 مقدمات قائم کئے گئے تھے ان میں بغاوت کا مقدمہ بھی شامل تھا، تاہم بغاوت کے مقدمے میں مرحوم عدالت سے باعزت بری ہوگئے تھے۔ سید حیدر شاہ رضوی مرحوم کا شمار گلگت بلتستان کے ان قوم پرستوں میں شمار ہوتا تھا جو نڈر، بہادر اور باکردار ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ علاقے کے آئینی، بنیادی اور سیاسی حقوق کی جنگ لڑی۔


خبر کا کوڈ: 456257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456257/بلتستان-کے-قوم-پرست-رہنما-سید-حیدر-شاہ-رضوی-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org