0
Friday 24 Apr 2015 13:47

اسکردو، 6 حلقوں سے ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ کیلئے 22 امیدواروں نے درخواست فارم حاصل کر لئے

اسکردو، 6 حلقوں سے ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ کیلئے 22 امیدواروں نے درخواست فارم حاصل کر لئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے امیدواروں کو درخواست فارم دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کا سیاسی شعبہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کامیاب ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان جلد کرے گا۔ مجلس وحدت مسلمین نے امیدواروں کے لئے ضروری قرار دیا ہے کہ ان پر کوئی اخلاقی یا کرپشن کا داغ نہ ہو، سیاسی فہم، تعلیم اور تجربے کے حامل ایسے دیندار افراد جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوں، درخواستیں لے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نے قانون ساز اسمبلی کے لئے امیدوراوں کو درخواست فارم فراہم کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں حلقہ 1 سے دو، حلقہ دو سے 8، حلقہ تین سے تین، حلقہ چار سے تین، حلقہ پانچ سے تین اور حلقہ چھ سے تین امیدواروں نے درخواست فارم حاصل کر لئے ہیں۔

ان میں حلقہ 1 اسکردو سے شیخ زاہد حسین زاہدی، انجینئر محمد اسلم، حلقہ دو سے شیخ علی محمد کریمی، محمد علی، سلیم یاسر، کاچو امتیاز، محمد سعید، رسول میر، سید اعجاز موسوی، حلقہ تین سے آغا مظاہر حسین موسوی، شیخ احمد علی نوری، حلقہ چار سے فدا حسین، راجہ ناصر، صوبیدار محمد علی، حلقہ پانچ سے شیخ اکبر رجائی، ڈاکٹر شجاعت حسین میثم، سید مبارک موسوی اور حلقہ چھ سے شیخ مبارک علی عارفی، لیکچرار فدا علی نے درخواست فارم حاصل کر لئے ہیں۔ درخواست فارم موصول کرنے والے دو دن تک فارمز مکمل کرکے جمع کروائیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن میں ٹکٹ کے حصول کیلئے ہر حلقے سے درجنوں امیدوار ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کروائیں گے۔ کل بھی مختلف حلقوں سے مزید امیدواروں کو درخواست فارم جاری کر دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم آئندہ انتخابات میں صالح، اہل، دیانت دار، بے داغ ماضی کے حامل، تعلیم یافتہ امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنے کے لئے رابطہ کرنے والوں کی تعداد نہایت حوصلہ افزا ہے اور جس انداز سے ریسپانس مل رہا ہے، اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ بلتستان کی سرزمین بانجھ نہیں بلکہ مردم خیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 456298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش