0
Friday 24 Apr 2015 13:21

تمام حلقوں سے اعلٰی تعلیم یافتہ افراد کو سامنے لائیں گے، مولانا عبدالسمیع

تمام حلقوں سے اعلٰی تعلیم یافتہ افراد کو سامنے لائیں گے، مولانا عبدالسمیع
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے اعلٰی تعلیم یافتہ امیدوار کو سامنے لائیں گے، ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ دیانتداری کے ساتھ سیاست کرتے ہیں نہ کہ سیاست کو مال بنانے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ ہم صاف و شفاف سیاست پر یقین رکھتے ہیں اس لئے ہمارا انتخابی نشان بھی ترازو ہے جو انصاف کا نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی سکول میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جماعت کی قیادت کا خیال رکھنا ہے۔ عوامی حقوق کے لئے آواز اُٹھانے پر ہمارے اوپر ایف آئی آر تک درج ہوا۔ لیکن ہم نے ان کی پرواہ کئے بغیر عوامی ایشوز کو حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کی مدد سے آئندہ الیکشن میں بھاری مینڈیٹ لے کر میدان میں آئیں گے اور کرپشن، میرٹ کی پامالی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے، ہم ایجوکیشن اور ہیلتھ کے ذریعے عوام کی خدمت کرینگے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق دلانا، فرقہ راویت کے خاتمے ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم گلگت بلتستان کے عوام کو منظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 456307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش