0
Friday 24 Apr 2015 19:54

پشاور بم دھماکوں میں ملوث 18 افراد اٹلی میں گرفتار

پشاور بم دھماکوں میں ملوث 18 افراد اٹلی میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2009 میں پشاور کے مینا بازار میں بم دھماکے کرنے والے دہشتگردوں کو اٹلی میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اٹلی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شہریت سمیت مکمل معلومات حاصل کرے، اور پاکستانی حکومت اٹلی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ دوسری جانب مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے اٹھارہ دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ حملہ آور ویٹیکن سٹی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں پشاور کی مارکیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں، جبکہ ان میں دو دہشت گرد ایسے ہیں، جو اسامہ بن لادن کے ساتھ محافظ کے طور پر رہے۔ اٹلی کے تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ گروپ افغانستان اور پاکستان سے انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے اور دہشت گردوں کو یورپ میں داخلے کے حوالے سے سہولیات فراہم کرتا ہے۔ حکومت پاکستان ان دہشت گردوں کے حوالے سے اٹلی کی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 456356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش