0
Friday 24 Apr 2015 20:45

ایشیائی اور افریقی سربراہان کا نئے ورلڈ آرڈر پر اتفاق

ایشیائی اور افریقی سربراہان کا نئے ورلڈ آرڈر پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جکارتہ میں ایشین افریقن کانفرنس میں شریک سربراہان نے دنیا بھر میں نیا ورلڈ آرڈر رائج کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام فرسودہ ہو چکا ہے، مغربی مالیاتی ادارے اسی نظام کے تابع ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ ادارے موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے، تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور ترقی پذیر ممالک کی بامقصد مدد کرنے سے قاصر ہیں۔  کانفرنس میں شریک سربراہوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ حقائق کی بنا پر ورلڈ آرڈر کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ کانفرنس میں چینی صدر شی چن پنگ، جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے، انڈونیشی صدر جوکو وڈوو اور دیگر سربراہان شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 456361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش