QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کا قبائلی علاقوں میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کیلئے مہم چلانے کا اعلان

24 Apr 2015 23:23

اسلام ٹائمز: وفد سے ملاقات میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے چالیس کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور قبائلی علاقوں کے عوام کو بھی اس حق سے محروم رکھنے کی کوئی وجہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر قبائلی علاقوں میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائیں گے۔ سابق صدر آصف زرداری سے باجوڑ کے سیاسی اتحاد کے چالیس رکنی وفد نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے چالیس کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور قبائلی علاقوں کے عوام کو بھی اس حق سے محروم رکھنے کی کوئی وجہ نہیں۔ پارٹی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ سابق صدر نے پارٹی کے متعلقہ عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر فاٹا میں مزید سیاسی اصلاحات کے لئے تیاریاں کریں۔ باجوڑ سیاسی اتحاد کے وفد کی قیادت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے راحت یوسف نے کی جبکہ وفد میں جماعت اسلامی کے ہارون رشید، پی ایم ایل قاف کے سید بادشاہ، اے این پی کے ملک عطا اللہ، پی ٹی آئی کےگلداد خان اور پیپلز پارٹی کے اخونزادہ چٹان بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 456383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456383/پیپلزپارٹی-کا-قبائلی-علاقوں-میں-بلدیاتی-حکومتوں-کے-قیام-کیلئے-مہم-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org