QR CodeQR Code

کے پی کے کنٹریکٹ ملازمین کا پرویز خٹک کی موجودگی میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

25 Apr 2015 00:52

اسلام ٹائمز: بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دو ہفتے سے دھرنا دیئے بیٹھے خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو خیموں سے نکل کر مرکزی دروازے کی طرف چل پڑے۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹ ملازمین کے دھرنے کے باعث وزیراعلٰی پرویز خٹک بھی پھنس گئے، مظاہرین کے پرویزخٹک سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مطالبات تسلیم نہیں کئے جا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق، بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دو ہفتے سے دھرنا دیئے بیٹھے خیبرپختونخوا کے کنٹریکٹ ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو خیموں سے نکل کر مرکزی دروازے کی طرف چل پڑے اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اڑھائی گھنٹے تک مذاکرات کئے جو بے نتیجہ نکلے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے انہیں زبردستی اٹھوانے کی دھمکی دی ہے جبکہ وزیراعلٰی کہتے ہیں مطالبات ہی غیرقانونی ہیں، حکومت بلیک میل نہیں ہوگی ان لوگوں کو سابق حکومت نے بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتی کیا ان کا کنٹریکٹ پورا ہو گیا ہے اب یہ دوبارہ ٹیسٹ دیں جو پاس ہوئے مستقل کر دیئے جائیں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات پورے کرائے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 456385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456385/کے-پی-کنٹریکٹ-ملازمین-کا-پرویز-خٹک-کی-موجودگی-میں-عمران-خان-رہائشگاہ-باہر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org