QR CodeQR Code

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے این جی کی خاتون ڈائریکٹر جاں بحق

25 Apr 2015 00:23

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر سبین اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سیمینار میں شرکت کرکے گھر واپس آرہی تھیں، ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی، متعدد گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فلاحی ادارے کی خاتون ڈائیریکٹر کو قتل کردیا ہے۔ این جی او کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سبین محمود اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سیمینار میں شرکت کرکے گھر واپس آرہی تھیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی۔ متعدد گولیاں لگنے سے ڈاکٹر سبین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کی والدہ بھی زخمی ہوگئیں۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے، اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایس پی ساوتھ نے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سبین کو بہت دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں، پولیس ان کے موبائل فون کا ریکارڈ چیک کرے گی۔ ڈاکٹر سبین کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456386/کراچی-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-این-جی-خاتون-ڈائریکٹر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org