0
Saturday 25 Apr 2015 09:27

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کی اپیل پر مسرت عالم کی گرفتاری اور ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے غیر قانونی معاملے کیخلاف گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پرامن مظاہرے کیے گئے جبکہ مقبوضہ وادی میں آج (ہفتہ کو) مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے حریت (گ) کی ہڑتالی کال کی حمایت کی ہے۔ بار جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں بار ایسو سی ایشن ایگزیکٹیو کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ہفتہ کو ہڑتال کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادھر گزشتہ روز ضلع بڈگام کے علاقے نارہ بل میں مکمل ہڑتال کی گئی، علاقہ میں چند روز قبل بھارتی پولیس کی فائرنگ میں ایک کشمیری لڑکا سہیل احمد صوفی شہید ہو گیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقہ میں دکانیں، تجارتی مراکز اور اسکول بند رہے۔ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند لگائے۔
خبر کا کوڈ : 456412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش