QR CodeQR Code

ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی اسکردو میں شیخ حسن جعفری سے ملاقات

25 Apr 2015 14:51

اسلام ٹائمز: مرکزی انجمن امامیہ کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں شیخ حسن جعفری نے کہا کہ وفاق میں موجود تمام پارٹیوں کو گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے اور گلگت بلتستان کو محرومی سے نکالنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر بلتستان کے بزرگ عالم دین و امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری سے مرکزی انجمن امامیہ کے دفتر میں ملاقات کی۔ شیخ حسن جعفری نے سندھ سے آنے والے مہمانوں کو بلتستان میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شیخ محمد حسن جعفری نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام سیاسی پارٹیوں سے کہتا آ رہا ہوں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں تمام یہاں کی پرامن فضاء کو قائم رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں اور اپنے منشور کی بیناد پر کمپین چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں موجود تمام پارٹیوں کو گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے اور گلگت بلتستان کو محرومی سے نکالنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔ اگر تمام وفاقی پارٹیاں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں تو گلگت بلتستان کو بہت جلد محرومی سے نکالا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456463/ڈپٹی-سپیکر-سندھ-اسمبلی-شہلا-رضا-کی-اسکردو-میں-شیخ-حسن-جعفری-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org