0
Saturday 25 Apr 2015 20:27

فیصل آباد، پولیس افسران و ملازمین میں انعامی رقم اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

فیصل آباد، پولیس افسران و ملازمین میں انعامی رقم اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم
اسلام ٹائمز۔ سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل نے ضلعی پولیس کے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین میں انعامی رقم اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک نے پولیس لائنز کمپلیکس میں ایک لاکھ 37 ہزار 700 روپے پولیس افسران اور ملازمین میں تقسیم کئے۔ جن پولیس ملازمین میں انعامی رقم اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ان میں انسپکٹر عبدالستار خاں، عبدالمجید، سعود صفدر واہلہ، محمد عابد، عامر مشتاق، سب انسپکٹر جہانگیر خان، محمد خالد، شاہد سرور علوی، عشرت رشید، اے ایس آئی لیاقت علی، ٹی اے ایس آئی اسفر جاوید، ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد، کانسٹیبل نوید اقبال، افتخار احمد، گل نواز، سجاد احمد، لیڈی کانسٹیبل شمائل اختر، عطیہ مقصود، ٹریفک وارڈن وقاص علی، ظفر اقبال اور محمد فیاض شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 456493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش