QR CodeQR Code

کراچی صوبے کا مطالبہ الطاف حسین نے نہیں عوام کیجانب سے کیا گیا، ایم کیو ایم

25 Apr 2015 23:31

اسلام ٹائمز: اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ جہاں جہاں لوگ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہاں بھی عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق صوبے بنائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ کراچی صوبے کا مطالبہ الطاف حسین کی جانب سے نہیں، بلکہ حقوق سے محروم عوام کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کراچی سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی صوبے کا مطالبہ الطاف حسین سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے، الطاف حسین نے ہرگز کراچی صوبے کا مطالبہ نہیں کیا، گزشتہ شب جناح گرانڈ عزیزآباد میں حقوق سے محروم عوام کی جانب سے کراچی صوبے کے نعرے گونجنے لگے، جس پر الطاف حسین کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے عوام میں محرومی بڑھ رہی ہے، اور وہ اپنے حقوق کیلئے متحد ہو کر کراچی کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور اسی طرح جہاں جہاں لوگ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہاں بھی عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق صوبے بنائے جائیں۔ ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے عوام کے مطالبے کو الطاف حسین سے منسوب کرکے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456527/کراچی-صوبے-کا-مطالبہ-الطاف-حسین-نے-نہیں-عوام-کیجانب-سے-کیا-گیا-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org