0
Sunday 26 Apr 2015 00:43

رینجرز ہیڈ کوارٹر، سندھ اسمبلی و دیگر اہم سرکاری و نجی تنصیبات پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ

رینجرز ہیڈ کوارٹر، سندھ اسمبلی و دیگر اہم سرکاری و نجی تنصیبات پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے وزارت داخلہ حکومت سندھ کو کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر، ملیر چھاؤنی، سندھ اسمبلی، حب ڈیم، کراچی ایئرپورٹ، پی اے ایف کورنگی کریک، امریکی قونصلیٹ، جامعہ کراچی و دیگر اہم سرکاری اور نجی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو اس ضمن میں لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے خدشے کے پیشِ نظر قبل از وقت سکیورٹی انتظامات سخت کئے جائیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مراسلے میں حساس اداروں نے جن مزید سرکاری عمارتوں یا اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ان میں ہمدرد یونیورسٹی، اسٹیل ملز کے نام بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ تھریٹ الرٹ نمبر 237 میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم حملوں کو ناکام بنانے کے لئے صوبائی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 456534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش