QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، افغان باشندے سے حساس ادارے کی وردیاں اور متعدد شناختی کارڈز برآمد

26 Apr 2015 18:28

اسلام ٹائمز: کینٹ پولیس نے نیو درابن چونگی پر ناکہ بندی کے دوران حافظ سہراب پوندہ ولد سعیدگل پوندہ کو روک کر تلاشی لی، تو اس سے حساس ادارے کی تین وردیاں، 2 آفیسرز کوٹ، 35 خنجر اور سات شناختی کارڈز برآمد ہوئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے افغان باشندے سے متعدد مشکوک اشیاء برآمد کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او کینٹ منہاج سکندر بلوچ نے پولیس نفری کے ہمراہ نیو درابن چونگی پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص کو تلاشی کی غرض سے روکا، تو تلاشی کے دوران اس شخص سے حساس ادارے کی تین وردیاں، ایک کوٹ، 35 خنجر، 3 موبائل فون، دو میموری کارڈز، ملزم کے ذاتی شناختی کارڈسمیت 7 شناختی کارڈز، حساس ادارے کا ایک جعلی کارڈ جس پر ملزم کی حساس ادارے کی وردی میں تصویر چسپاں تھی، برآمد کئے ہیں۔ ملزم دوران تفتیش وردیوں اور دیگر سامان سے متعلق کوئی جواز پیش نہیں کرسکا۔ پولیس نے ملزم حافظ سہراب پوندہ ولد سعید گل سکنہ افغانستان حال کورائی کو گرفتار کر کے اس کیخلاف 171-419-420ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 456659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456659/ڈی-آئی-خان-افغان-باشندے-سے-حساس-ادارے-کی-وردیاں-اور-متعدد-شناختی-کارڈز-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org