0
Wednesday 1 Dec 2010 15:01

ایران میں جوہری سائنسدانوں پر قاتلانہ حملے اسرائیل نے کروائے، امریکی اخبار

ایران میں جوہری سائنسدانوں پر قاتلانہ حملے اسرائیل نے کروائے، امریکی اخبار

اسلام ٹائمز[مانیٹرنگ ڈیسک]- امریکی نیوز ایجنسی یونائٹڈ پریس انٹرنیشنل (UPI) نے فاش کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی ادارہ موساد (MOSSAD) تہران میں ایرانی جوہری سائنسدانوں پر انجام پانے والے قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے۔ اس روزنامے کے 30 نومبر کے شمارے میں موساد کے نئے سربراہ کے انتخاب سے متعلق شائع ہوئی سپشل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ موساد چیف میئر ڈاگان (Meir Dagan) نے اپنے 8 سالہ دور میں فلسطین، لبنان اور شام میں سیاسی رہنماوں اور ایران میں جوہری سائنسدانوں پر قاتلانہ حملوں کے ذریعے موساد کی ساکھ بحال کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موساد کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی تازہ ترین مثال دو روز قبل 29 نومبر کو تہران میں دو جوہری سائنسدانوں پروفیسر مجید شہریاری اور پروفیسر فریدون عباسی پر ہوئے قاتلانہ حملے ہیں جن میں پروفیسر شہریاری شہید جبکہ پروفیسر عباسی زخمی ہو گئے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے:
“Dagan is due to retire in December after eight years in which he revitalized a service demoralized by failures and internal turf wars, and pulled off a series of intelligence coups.
These are believed to include the assassination of Palestinian, Lebanese and Syrian leaders as well as Iranian nuclear scientists. One was killed in a daylight bombing in Tehran Monday and another was wounded”.
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک گھاگھ جاسوس تامیر پارڈو (Tamir Pardo) کو میئر ڈاگان کی جگہ نیا موساد چیف مقرر کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 45667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش