QR CodeQR Code

پرویز رشید نے عمران خان کو دوبارہ کنیٹنر پر آنے کا مشورہ دیدیا

27 Apr 2015 00:43

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ پر حملے کی مرتکب ہوئی ہے تاہم وہ خواہشمند ہیں کہ پی ٹی آئی اراکان قومی اسمبلی کا حصہ رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دوبارہ کنیٹنر پر آنے کا مشورہ دیدیا۔ کہتے ہیں اب کی بار عمران خان دو سال عوام کو گمراہ کرنے پر عوام سے معافی مانگیں، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور گمراہ کرنے والوں کے نام بھی عوام کو بتائیں۔ تین روزہ ادبی فیسٹول کے اختتام پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ پر حملے کی مرتکب ہوئی ہے تاہم وہ خواہشمند ہیں کہ پی ٹی آئی اراکان قومی اسمبلی کا حصہ رہیں۔ دو سال لگا تار الزام لگانے والے عمران خان نہ صرف عوام سے معافی مانگیں بلکہ کنٹینر پر پھر سے کھڑے ہو کر ان سب کے نام بتائیں جنہوں نے خان صاحب کو بہکایا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کی پٹاری سے جو سانپ نکالنا چاہتے تھے وہ بھی نہیں نکال سکے، الیکشن دوہزار تیرہ میں مداخلت ہوتی تو کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ یہ نہ ہوتا، امپائر کی انگلی تو نہیں اٹھی لیکن عوام نے عمران خان کے خلاف انگلی ضرور کھڑی کی ہے۔ پرویز رشید نے نیپال کے زلزلے کے حوالے سے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام نیپال کے لوگوں کے ساتھ ہے، موبائل اسپتال، ریسکیو ٹیمز اور دیگر امدادی سامان نیپالی بھائیوں کی مدد کیلیے کھٹمنڈو پہنچایا جاچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456681/پرویز-رشید-نے-عمران-خان-کو-دوبارہ-کنیٹنر-پر-آنے-کا-مشورہ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org