0
Monday 27 Apr 2015 09:26
شیعہ سنی فساد نہیں چاہتے، حرمین شریفین پر بری نظر ڈالی گئی تو خاموش نہیں رہینگے

سعودی شاہ امریکی خوشنودی کیلئے حماس کو دہشتگرد کہنا چھوڑ دیں، پروفیسر ابراہیم

سعودی شاہ امریکی خوشنودی کیلئے حماس کو دہشتگرد کہنا چھوڑ دیں، پروفیسر ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم کہیں بھی شیعہ سنی فساد نہیں چاہتے، لیکن اگر کسی نے حرمین شریفین کی طرف بری نظر سے دیکھا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے، امت کا کوئی مرکز نہیں ہے، سعودی عرب آگے بڑھے اور امت کی قیادت سنبھال لے، اگر مسجد کی امامت کے لئے نیک شخص کا انتخاب کرتے ہیں تو اسلام آباد کے لئے بھی نیک اور دیانتدار شخص کا انتخاب کریں، اسلام آباد میں بھی اسلام نافذ کریں گے، جماعت اسلامی قرآن و سنت کی بالادستی چاہتی ہے، ملک کو امریکہ کی غلامی سے نکالنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے تین روزہ دورے کے موقع پر کوہستان اپر کی تحصیل داسو کے علاقے کمیلہ بازار میں جلسہ عام سے خطاب اور بعد ازاں سیو گاوں میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر معراج الدین خان ایڈووکیٹ، کوہستان بالا کے امیر قاری محمد سعید اور سیکرٹری جنرل مولانا گل فراز نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضل اکبر، احمد نور، قلندر شاہ، حضرت یونس، فضل عظیم و دیگر نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ امت تقسیم در تقسیم کا شکار ہے، امت کو شیعہ سنی کی بنیاد پر لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، ہم شیعہ سنی فساد نہیں چاہتے، حرمین شریفین کی تباہی کی بات کرنے والے سن لیں، اگر ہمارے مقدس مقامات کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اس وقت امت مسلمہ کا کوئی مرکز نہیں، ہم سعودی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسی بدل دیں، امریکہ کی خوشنودی کے لئے حماس کو دہشت گرد کہنا چھوڑ دیں اور امت کو یکجا کرکے اس کی قیادت سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر امریکہ کے غلام حکمران ہیں، ہم ملک کو امریکہ کی غلامی سے نکال کر اللہ کے نیک بندوں کو قیادت دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مسجد کی امامت کے لئے نیک شخص کا انتخاب ضروری ہے تو اسلام آباد کے لئے بھی نیک اور دیانتدار شخص کا انتخاب کریں، جماعت اسلامی ملک اور دنیا بھر میں قرآن و سنت کی بالادستی چاہتی اور انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں دینے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ظلم و فساد سے بھر چکی ہے، ہمارے پاس قرآن و سنت کی صورت میں عدل و انصاف پر مبنی نظام موجود ہے۔ اگر قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا گیا تو دنیا امن کا گہوارا بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان مل کر یمن کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 456728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش