0
Monday 27 Apr 2015 09:50

پشاور بارشوں سے نقصانات، حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے، علامہ سبطین الحسینی

پشاور بارشوں سے نقصانات، حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے پشاور میں طوفانی بارشوں اور نیپال میں آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں طوفانی بارشوں کے باعث 40 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضائع ہونا انتہائی افسوسناک ہے، مجلس وحدت مسلمین ان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آفات خداوندی کا کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی، تاہم نقصانات سے بچنے کیلئے حکومتوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پشاور میں ہونے والے مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے متاثرہ خاندانوں کی امداد کرے، اور جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کے گھروں کی تعمیر نو یقینی بنائے، علامہ سبطین الحسینی نے نیپال میں آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا، اور امت مسلمہ سے اپیل کی وہ نیپال کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 456735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش