0
Wednesday 1 Dec 2010 15:59

ولایت فقیہ ولایت امیرالمومنین علی علیہ السلام کا تسلسل ہے، علامہ تیجانی

ولایت فقیہ ولایت امیرالمومنین علی علیہ السلام کا تسلسل ہے، علامہ تیجانی
اسلام ٹائمز[مانیٹرنگ ڈیسک]- تیونس کے ممتاز عالم دین علامہ سید محمد تیجانی السماوی نے نظام ولایت فقیہ کو اسلام کا حقیقی سیاسی نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ ولایت امام علی علیہ السلام کا تسلسل ہے۔ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم مقدس میں عید مباہلہ کی مناسبت سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا پر شیعیان اہلبیت کے عظیم اجتماع سے خطاب فرما رہے تھے۔
علامہ تیجانی سماوی نے کہا کہ کاش تمام مسلمان اس حقیقت کو جان لیتے کہ ولایت فقیہ ولایت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دولت کریمہ کا تحقق صرف اور صرف ولی فقیہ کے زیر سایہ متحد ہونے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اسی طرح ولایت فقیہ کو مسلمانوں کیلئے عزت اور افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ اسلام دشمن عناصر کی سازشوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
علامہ تیجانی السماوی نے تاکید کی کہ اگر ہم ظہور امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجھ میں تعجیل کے خواہاں ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ولایت فقیہ کے پرچم تلے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے نظام ولایت فقیہ کو تمام مسلمانوں کے اتحاد اور یگانگی کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 45676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش