0
Monday 27 Apr 2015 11:04

گلگت، جے ایس او پاکستان اسلامی تحریک کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، وفا عباس

گلگت، جے ایس او پاکستان اسلامی تحریک کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، وفا عباس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کا مرکزی صدر وفا عباس کی سربراہی میں گلگت ڈویژن کا دورہ جاری ہے۔ وفد نے اتوار کے روز مدرسہ درالعلوم امامیہ میں مولانا شاہد خان (المعروف الف خان) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی صدر وفا عباس نے جے ایس او کی ملکی سطح پر فعالیت کے حوالے سے آگاہ کیا، گلگت میں جے ایس او کے فعالیت پر بھی تفصیل سے بات چیت کی، جس پر مولانا شاہد خان نے جے ایس او کی کاکردگی کو بہت سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں گلگت میں ہونے والے حالیہ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مولانا شاہد خان کی طرف سے مرکزی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا، اس ملاقات میں مقامی نوجوان بھی موجود تھے۔  مدرسہ امامیہ کے دورہ کے بعد وفد سُمائر کے دورہ پر گیا، جہاں مقامی یونٹ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے وفد کا استقبال کیا۔

نوجوانوں کے ساتھ نشست میں مرکزی صدر نے پُرجوش خطاب کیا، جے ایس او کی کارکردگی، مزید فعالیت کے حوالے سے رہنمائی اور تعلیمی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ سمائر یونٹ کے دورہ کے بعد جے ایس او کا وفد مولانا غلام حیدر مرحوم کے بیٹے محمد علی شیخ (امیدوار صوبائی حلقہ نمبر 4) سے ملاقات کرنے کیلئے ’’غُلمت‘‘ کے لئے روانہ ہوا، جہاں شیخ محمد علی نے ’’راکاپوشی ویوپوائنٹ ہوٹل‘‘ میں ملاقات کی اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے سیاسی حالات پر طویل گفتگو ہوئی، جس میں حلقہ نمبر 4 کی صورتحال کو سرِفہرست رکھا گیا، مقامی طور پر تنظیمی فعالیت کیلئے یقین دہانی کروائی گئی۔  سمائر میں ہی جے ایس او کے وفد سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، گلگت کے ایک بڑے وفد نے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور پر طویل بحث ہوئی اس ملاقات میں بہت سے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امامیہ وفد نے یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ہم قومی بھلائی کیلئے ایک بڑا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 456788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش