QR CodeQR Code

کوہاٹ، آئی ایس او پشاور ڈویژن کے دوسرے اجلاس عموعی کا انعقاد

27 Apr 2015 17:39

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر توحید علوی کا کہنا تھا کہ ہم نے انفرادیت سے نکل کر اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پشاور ڈویژن کی دوسری مجلسِ عموعی کا 3 روزہ اجلاس شیر کوٹ، کوہاٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈویژنل صدر توحید علوی نے کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کابینہ، یونٹس کے نمائندگان کے علاوہ سابقین آئی ایس آو، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام عسکر اور سابق ڈپٹی سیکرٹری تعلیم علی عابد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلی سہ ماہی کارکردگی کے احتساب کے علاوہ آئندہ سہ ماہی کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر توحید علوی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس اسلامی تحریک سے وابستہ ہیں، اس تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اپنے نظریئے سے ملک و قوم کی تقدیر بدلنی ہے اور انفرادیت سے نکل کر اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام عسکر نے کہا کہ آ ج کل جس طرح دشمن نے مسلح ہو کر ہماری قوم کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور کر بھی رہا ہے تو ہم نے بھی دشمن کی چال کو سمجھ کر اپنے کردار اور نظریے سے دشمن کو شکست دینی ہے، ہم نے استقامت اور اللہ تعالی پر یقین رکھتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 456863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456863/کوہاٹ-ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-دوسرے-اجلاس-عموعی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org