0
Monday 27 Apr 2015 17:52
ذوالفقار مرزا کو دشمن کہنا دشمن کی توہین ہے

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ذوالفقار مرزا کو آستین کا سانپ قرار دیدیا

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے ذوالفقار مرزا کو آستین کا سانپ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے پی پی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کی تو پیپلز پارٹی کے سابق اور حاضر وزراء بھی میدان میں آ گئے۔ صوبائی وزیر آئی ٹی مکیش کمار چاؤلہ، وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی اور ممبر صوبائی اسمبلی امداد پتافی اور طارق آرائیں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی کرپشن سے ہر کوئی واقف ہے وہ پہلے کرپشن کے پیسے واپس کریں اور پھر تبلیغ کریں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما امداد پتافی نے بھی ذوالفقار مرزا کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ اتنے ہی غیرت مند ہیں تو فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے استعفیٰ دلوا دیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو دشمن کہنا دشمن کی توہین ہے۔ آصف زرداری نے انہیں چالیس سال دودھ پلایا لیکن سانپ کا کام ڈسنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا وزیر داخلہ کی حیثیت سے اعجاز میمن سے جوئے کا اڈہ چلانے کے تین لاکھ روپے لیتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 456866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش