0
Monday 27 Apr 2015 19:36

لاہور میں پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور میں پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ داروغہ والا میں پولیس نے مقابلے کے دوران سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور میں تھانہ باغبان پورہ کے علاقے داروغہ والا میں ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر موجود ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جب کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت حفیظ عرف محمود احمد، یاسر اور قاسم رفیق کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد حفیظ عرف محمود احمد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ 3 مارچ 2009ء کو دہشت گردوں نے سری لنکن ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھی اور لبرٹی چوک میں پہنچی ہی تھی کہ کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے گول چکر پر بس پر فائرنگ کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 456885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش