QR CodeQR Code

خائن سعودی عرب صیہونی اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے، جنرل محمد علی جعفری

27 Apr 2015 13:30

اسلام ٹائمز: تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے چہروں سے نقاب ہٹتا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے بہت ہی بے شرمی، ڈھٹائی اور تمام اسلامی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے ایک اسلامی ملک پر حملہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ یمن پر اس ملک کے عوام کا کنٹرول ایک اہم مرحلہ ہے اور اگلا مرحلہ آل سعود کی سرنگونی پر منتج ہوگا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے پیر کے روز تہران میں سپاہ کے میڈیکل سائنسز کے چھٹے تحقیقاتی فیسٹول میں تقریر کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے بین الاقوامی پہلو پر توجہ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فرائض میں سے قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کا سب سے بڑا مقصد اسلامی تمدن کو وجود میں لانا ہے اور ہمیں اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لئے اس کے بین الاقوامی پہلو پر توجہ دینا ہوگی۔ جنرل محمد علی جعفری نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر کہا کہ آج خائن سعودی عرب صیہونی اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے چہروں سے نقاب ہٹتا جا رہا ہے۔ سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ سعودی عرب نے بہت ہی بے شرمی، ڈھٹائی اور تمام اسلامی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے ایک اسلامی ملک پر حملہ کیا ہے۔ جنرل محمد علی جعفری نے یمن کے امور، اس ملک کے عوام کے کنٹرول میں آنے کو ایک اہم اور تقدیر ساز واقعہ قرار دیا اور اس بات کی پیشین گوئی کی کہ ان واقعات کا اگلا مرحلہ آل سعود کی سرنگونی پر منتج ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 456892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456892/خائن-سعودی-عرب-صیہونی-اسرائیل-کے-نقش-قدم-پر-چل-رہا-ہے-جنرل-محمد-علی-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org