0
Monday 27 Apr 2015 23:23

علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے چاہے کتنی بھی قربانی دینا پڑے دریغ نہیں کرینگے، الطاف حسین

علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے چاہے کتنی بھی قربانی دینا پڑے دریغ نہیں کرینگے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں علیحدہ صوبے کی بنیاد 1973ء کے متعصبانہ حکمرانوں نے رکھ دی تھی اور عوام کی رائے میں اب یہاں اور ایک صوبے کا قیام مقدر بن چکا ہے۔ رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کی حکومتیں گزشتہ 67 سالوں سے شہری علاقوں کے عوام کو نظر انداز کرتی چلی آرہی ہیں، ان کے اس متعصبانہ طرز عمل کے باعث آج سندھ میں حق پرستوں کا علیحدہ صوبہ ہر شہری کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام علیحدہ صوبے کا بہتر سے بہتر نام تجویز کریں، کیونکہ یہ صرف ایم کیو ایم کا نہیں، بلکہ عوام کا مطالبہ ہے، کیونکہ سندھ میں علیحدہ صوبے کی بنیاد سندھ کے متعصب حکمرانوں نے اس وقت رکھ دی تھی، جب 1973ء میں سندھ میں سرکاری ملازمتوں اور داخلوں میں دیہی علاقوں کیلئے 60 اور شہری میں 40 فیصد کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا تھا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم 10 سال کیلئے مقرر کیا گیا تھا، مگر ہر فوجی اور نام نہاد جمہوری حکومتوں نے اسے آج تک جاری رکھا ہوا ہے، اور اب اس کوٹہ سسٹم کی چکی میں پسنے والے عوام اسی کی بنیاد پر سندھ میں علیحدہ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے چاہے کتنی بھی قربانی دینا پڑے اس سے دریغ نہیں کریں گے اور سب اس جدوجہد میں شامل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 456943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش