0
Monday 27 Apr 2015 23:35

تحریک انصاف کے ارکان کی رکینیت سے متعلق تحریک پر ایوان فیصلہ کریگا، ایاز صادق

تحریک انصاف کے ارکان کی رکینیت سے متعلق تحریک پر ایوان فیصلہ کریگا، ایاز صادق
اسلام ٹائممز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی فے کی تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں ہے، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ایوان نے کرنا ہے۔ اسلام آباد میں بلغاریہ کے سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی فے کی تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں ہے، تحریک پر بحث اور رائے شماری ایوان کا استحقاق ہے، ہوسکتا ہے تحریک واپس ہو جائے اور رائے شماری کی نوبت نہ آئے، سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحریک کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ایوان نے کرنا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی حملے کا اب تک جواب نہیں دیا، آئندہ بھی نہیں دوں گا، آج امام کعبہ سے ملاقات میں اتحاد امت کی بات کروں گا، سعودی عرب ایسا ملک ہے کہ اگر حرمین پر کسی قسم کا حملہ ہوتا ہے تو ہم سب جا کر لڑنے کو تیار ہیں، ایاز صادق نے کہا کہ بیوروکریسی کو پارلیمان کا پابند بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 456945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش