QR CodeQR Code

کراچی پولیس کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان سوات کا کمانڈر 3 دہشتگردوں سمیت ہلاک

27 Apr 2015 23:33

اسلام ٹائمز: ہلاک ہونے والے طالبان دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 2 ساتھی صہیب محسود اور گوہر فرار ہوگئے، جبکہ دہشتگردوں کے مزید 3 ساتھی بھی کراچی میں موجود ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب نعمان کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع چھاپہ مارا گیا، تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، اور اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جن میں سے ایک کی شناخت اکبر بادشاہ کے نام سے ہوئی، جو تحریک طالبان پاکستان سوات گروپ کا کمانڈر تھا، جبکہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 2 ساتھی صہیب محسود اور گوہر فرار ہوگئے، جو خطرناک دہشت گرد ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے مزید 3 ساتھی بھی کراچی میں موجود ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 456946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/456946/کراچی-پولیس-کی-کارروائی-میں-کالعدم-تحریک-طالبان-سوات-کا-کمانڈر-3-دہشتگردوں-سمیت-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org