0
Tuesday 28 Apr 2015 21:51

پشاور میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی دو روز پہلے کر دی تھی، محکمہ موسمیات

پشاور میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی دو روز پہلے کر دی تھی، محکمہ موسمیات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک بگولوں کی پیش گوئی نہیں کر سکتا، محکمہ موسمیات نے پشاور میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی دو روز پہلے کر دی تھی، بارش کا حالیہ سلسلہ آج رات گئے تک ختم ہو جائے گا۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پشاور میں طوفان سے دو پہلے تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی تھی، تاہم طوفان سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کی توقع نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بگولے کی پیشگوئی کوئی ملک نہیں کر سکتا، ترجان علیم الحسن نے بتایا کہ بارش کا حالیہ سلسلہ آج رات تک ختم ہو جائے گا۔ دو روز بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ اس موقع پر ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان نے کہا کہ پشاور میں آندھی کی رفتار ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، اس سے پہلے دو ہزار ایک میں سرگودھا میں ایک سو ترانوے کلومیٹر فی گھنٹہ، جب کہ دو ہزار گیارہ میں سیالکوٹ میں سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان آیا۔
خبر کا کوڈ : 456983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش