0
Thursday 2 Dec 2010 12:06

پاکستان نے اسرائیل کو یہودی مراکز پر حملے کی پیشگی اطلاع دی،وکی لیکس

پاکستان نے اسرائیل کو یہودی مراکز پر حملے کی پیشگی اطلاع دی،وکی لیکس
واشنگٹن:وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو بھارت میں یہودیوں کے مراکز پر ممکنہ حملوں کی پیشگی اطلاع دے دی تھی۔وکی لیکس کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے سابق امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن کو بتایا کہ بھارت میں ستمبر اور نومبر کے درمیان دہشت گردی کا خطرہ ہے،وہ یہ پیغام امریکا تک پہنچا دیں۔وکی لیکس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا بھارت میں اسرائیلی مراکز پر ہونے والے ممکنہ حملوں کی اطلاعات کے معاملے پر اسرائیلی حکام سے براہ راست رابطے میں تھے۔ 
وکی لیکس کے مطابق صدر زرداری نے ممبئی حملوں کے بعد برطانوی وزیر خارجہ ملی بینڈ سے بھارت جانے کی درخواست کی تھی۔صدر زرداری میجر جنرل محمود درانی ریٹائرڈ کو بھارت بھیجنا چاہتے تھے جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل پاشا کو بھارت بھیجنے کا مطالبہ فوج نے ویٹو کر دیا تھا۔ممبئی حملوں کے بعد صدر زرداری نے بھارت کو لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی،لیکن ان کے خیال میں شہباز شریف نے لشکر طیبہ کو کارروائی سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا،جس کے باعث لشکر طیبہ کو اپنے معاملات اور اکاؤنٹس سمیٹنے کا موقع مل گیا۔
وکی لیکس کے مطابق پاک بھارت جنگ رکوانے میں سی آئی اے نے کردار ادا کیا۔بھارت کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستانی سول حکومت ملوث نہیں تھی۔بھارت کا خیال تھا کہ اس کارروائی میں آئی ایس آئی کا کردار ہے۔وکی لیکس دستاویزات کے مطابق امریکی سفیر این پیٹرسن نے لکھا تھا کہ حکومت پاکستان کی سوچ اور اہداف تبدیل کرنے کے لئے تریسٹھ سال پرانے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔بھارت کا افغانستان میں کردار بھی دیکھا جائے،امریکا کو بھارت سے متعلق اپنی سوچ تبدیل کرنا ہو گی اور پاکستان کے سیکورٹی سے متعلق خدشات دور کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 45707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش