0
Tuesday 28 Apr 2015 15:24

پشاور، طوفانی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ تیار نہیں کی گئی

پشاور، طوفانی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ تیار نہیں کی گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے 36 گھنٹے گزرجانے کے باوجودنواحی علاقہ جات میں طوفانی بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار نہیں کی۔ جبکہ دیہی علاقوں کی بجلی بھی تاحال بحال نہیں کی جا سکی۔ پشاورسمیت خیبرپختون خوا میں طوفانی بارشوں کے آج تیسرے روز بھی متاثرہ علاقوں میں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ دیہی علاقوں میں بجلی کا نظام بدستور درہم برہم ہے اور نوے فی صد علاقوں میں بجلی کی ترسیل بحال نہیں ہوسکی۔ پیسکو اہلکار بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ اسی طرح متاثرہ لو گ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں کر رہے ہیں۔ جبکہ حکومتی ٹیم متاثرہ مقامات پر کہیں بھی موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کے حوالے سے پیش کی جانے والی ابتدائی رپورٹ تاحال تیار نہیں ہو سکی۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق آیندہ 48 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔ متاثرہ گاوں پخہ غلام کی مقامی افراد کے مطابق طوفانی بارشوں سے علاقے کی 80 فی صد آبادی کو نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 457102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش